ا مریکی سعودی قوانین کی پابند ی کریں، امریکی سفارتخانہ
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں موجود امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ہم سب سعودی قوانین کے پابند ہیں۔ سفارتخانہ نے سعودی عرب میں مقیم امریکی شہریوں کے نام پیغام میں یہ بات واضح کردی کہ اگر سعودی قانون کی خلاف ورزی پر کسی امریکی کو گرفتار کیا گیا تو امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ اسے جیل سے نکلوانے کیلئے مداخلت نہیں کرسکتا۔ سفارتخانہ نے اپنے پیغام میں یہ بھی تحریر کیا کہ تمام امریکی شہری یہاں قیام کے دوران اس کے قوانین و ضوابط کے پابندرہیں۔