لاہور: لین دین تنازعہ، 4 افراد نے لاٹھیوں سے تشدد کر کے نوجوان مار ڈالا
لاہور (سٹاف رپورٹر) سندر کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر 4 افراد نے لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 24سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔ سندر موہلنوال کے علاقے کا رہائشی 24سالہ امتیاز الیکٹرونکس فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا تھا اس نے اپنے ساتھ کام کرنے والے دلبر نامی ملازم کو ادھار پیسے دے رکھے تھے جن کی واپسی کا تقاضہ کیا تو ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کی رنجش پر ملزم نے چھٹی ٹائم اپنے 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ لاٹھیوں سے مقتول پر تشدد کر نے لگے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ وہاںموجود افراد نے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ چندروز زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعدگزشتہ روز دم توڑ گیا۔ مقتول کے والد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ہے۔