برکی میں 5 افراد کے اندوہناک قتل کے معاملہ میں پیشرفت، لاٹیاں گروپ کے 5 ملزموں نے گرفتاری دیدی، 4 مفرور
لاہور (سٹاف رپورٹر)برکی میں 5 افراد کے اندوہناک قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت تمام ملزمان نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ برکی کے علاقہ پھلروان گائوں میں 5 افراد کو قتل کرنے والے لاٹیاں گروپ کے ملزمان نے گرفتاری دے دی۔ مرکزی ملزم افتخار کے علاوہ وقار علی، قدیر حسینی، ذوالفقار عرف سونی اور اشرف عرف گوگا گرفتاری دینے والے ملزمان میں شامل ہیں تاہم ان کے 4 ساتھی تاحال مفرور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان نے اپنی گرفتاری لٹن روڈ کے علاقہ میں دی جن کو حراست میں لے کر سرور روڈ تھانے میں لے جا کر بند کردیا گیا۔