پنڈ دادنخان: 12 سالہ لڑکا پتنگ اُڑاتے چھت سے نیچے واٹر ٹینک میں گر کر جاں بحق
پنڈ دادنخان (نامہ نگار) 12 سالہ بچہ پتنگ اُڑاتے چھت سے نیچے واٹر ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ نواحی گائوں بھیلووال میں 12 سالہ بچہ شہباز اصغر گھر کی چھت پر پتنگ اُڑا رہا تھا جبکہ گھر میں کوئی بھی فرد موجود نہ تھا۔ پتنگ اُڑاتے بچہ نیچے گھر کے صحن میں زیرتعمیر واٹر ٹینک میں گر کر جان بحق ہوگیا۔ جب گھر والے واپس آئے تو بچے کو گھر میں موجود نہ پا کر تلاش شروع کردی۔ تقریباً 3 گھنٹے بعد گھر کے صحن میں موجود پانی سے بھرے واٹر ٹینک میں بچے کی نعش دیکھی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔