وارث میر انڈرپاس میں آئل ٹینکر پھنس گیا ڈرائیور فرار، ٹریفک جام سے شہریوں کو مشکلات
لاہور(سٹاف رپورٹر) اقبال ٹائون کے علاقہ میں واقع وارث میر انڈرپاس میں آئل ٹینکر پھنس جانے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امدادی ٹیمیں رات گئے تک آئل ٹینکر کو نکالنے کی کوششیں کرتی رہیں۔ آئل ٹینکر پھنسنے کے باعث خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا تاہم آئل ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔