گارڈن ٹائون انڈر پاس کے قریب ٹرالی الٹنے سے 12 سالہ بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے
لا ہور (سٹاف رپو رٹر) تھانہ گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب اینٹوں سے بھری ٹرالی الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ مسلم ٹاؤن سے ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف جانے والی اینٹوں سے لدی ٹرالی اوور لوڈنگ کے باعث گارڈن ٹاؤن انڈرپاس کے قریب الٹ گئی جس سے موٹرسائیکل سوار 12 سالہ بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیاحادثے کے بعد کینال روڈ پر ٹریفک روانگی معطل رہی بعدازاں ٹریفک پولیس نے کرین کے ذریعے ٹرالی کو ہٹا کر ٹریفک کی روانگی بحال کی۔ پولیس نے ٹرالی قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔