یونیورسٹی آف گجرات بی کام، بی ایس سی نتائج2018، پنجاب کالج کی طالبات کی تین پوزیشنز
`
لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف گجرات نے بی کام، بی ایس سی نتائج 2018کااعلان کردیا۔ جن کے مطابق پنجاب کالج کی ہونہار طالبات نے بی کام میں پہلی اور بی ایس سی میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی کام نتائج کے مطابق پنجاب کالج کی مریم عارف نے 1116/1500نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی اور بی ایس سی نتائج میں سیرت فاطمہ نے 681/800نمبروں کے ساتھ دوسری اور تانیہ نے 679/800نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات نے اپنی کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا کرم، ماں باپ کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور اپنی محنت کا ثمر قرار دیا۔ علاوہ ازیں پنجاب کالج کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ اور طالب علموں نے طالبات اور ان کے والدین کو ان کامیابیوں پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔