سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شمیم عارف قریشی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ آج ہو گی
ملتان (کرائم رپورٹر،سماجی رپورٹر) سابق ڈائریکٹر کالجز ملتان و معروف دانشو ر‘ ادیب پروفیسر (ر) شمیم عارف قریشی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج صبح8 بجے ایمرسن کالج کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم ڈائریکٹر کالجز ملتان اور گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج ملتان کے پرنسپل بھی رہے ، پروفیسر شمیم عارف نے تعلیم و تدریس اور ادب کے علاوہ سرائیکی ، ثقافتی اور قومی تحریک میں بھی بھرپور حصہ لیا ،وہ سرائیکی ادبی ثقافتی تنظیم سرائیکی لوک سانجھ کے بانی ممبران میں سے تھے ،سرائیکی مرثیہ و تہذیب ، جدید سرائیکی شاعری بالخصوص نظم پر ان کی تحریریں اور کافیوں پر مشتمل اکلوتا شعری مجموعہ نیل کتھا سرائیکی ادب میں اہمیت رکھتا ہے۔