میونسپل کارپوریشن نے غیرقانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں
ملتان (خبرنگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے عیدالاضحی کے لئے تجویز شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کی روک تھام اور سری پائے بھوننے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ملازمین کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کے لئے شہر کو دو زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون میں دو ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔