ہائر ایجوکیشن کمشن نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو 50 لاکھ گرانٹ جاری کر دی
ملتان (وقائع نگار) ہائر ایجوکیشن کمشن آف پاکستان نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کو 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے رقم گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو گئی ہے گرانٹ یونیورسٹی کے دفاتر کی مرمت تزئین و آرائش کے لئے جاری کی گئی ہے۔