تعلیمی ادارے کھل گئے طلبا کی حاضری کم اساتذہ بھی حاضری لگا کر واپس چلے گئے
ملتان(سماجی رپورٹر)موسم گرم کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد شہر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اڑھائی ماہ کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔ تعطیلات کے بعد موسم گرم ہونے اور چودہ اگست قریب آنے پر سکولوں میں حاضری کی تعداد کم رہی اور طلباء و طالبات کی پڑھائی میں دلچسپی بھی کم دکھائی دی۔ ذرائع کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی حاضری بھی کم رہی اور حاضر ہونے والے اساتذہ بھی حاضری لگا کر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق موسم گرم ہونے چودہ اگست اور عید قربان کے بعد طلباء اور اساتذہ کی حاضری بہتر ہو گی۔