کوریا کو شکست ، پاکستان نے انٹرنیشنل انڈر ۔15فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا
کلر سیداں(نامہ نگار)چین کے شہر شن یانگ میں منعقدہ پیس انٹرنیشنل انڈر 15فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر فائنل میں ایم ایف اے پاکستان کی ٹیم نے کوریا کو ایک زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے کواٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے جگہ بنائی تھی سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دے دی۔ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا جس میں پاکستان کے کیپر کے عمدہ کھیل کی بدولت کوریا کی ٹیم صرف دو گول کر سکی جبکہ پاکستان نے یہ میچ دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔پاکستانی ٹیم میں موجود کلر سیداں کے کھلاڑی سمیع اللہ بھٹی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،حماد اعجاز بہترین دفاعی کھلاڑی قرار پائے ۔