ورلڈ سیلنگ چمپئن شپ،سائپرس کے کشتی بان نے عالمی ٹائٹل جیت لیا
ڈنمارک (آئی این پی ) ڈنمارک کے ساحل پر طوفانی لہروں کا منہ موڑنے والے سائپرس کے کشتی بان نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے عالمی ٹائٹل جیت لیا۔ورلڈ سیلنگ چیمپئن شپ کے دوران بپھری لہروں میں تیز ہوا کا رخ بدلنے کے لیے دنیا بھر کے کشتی بان مقابلے پر اتر آئے، تیز پانی میں زور آزمائی، پھرتی اور مہارت کا زبردست مظاہرہ کیا تاہم سائپرس کے پاولوس کونٹائڈس نے سب کو مات دے دی اور اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی چیمپئن بن گئے۔