سی پیک سے استفادہ کیلئے پالیسی کا تسلسل ضروری ہے:میاں عثمان
لاہور(کامرس رپورٹر )مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے پالیسی کا تسلسل اور مضبوط انفرا سٹر اکچر نا گزیر ہے ،صنعتی زونز کے قیام سے قبل ہمیں اپنی استعداد بڑھانے پر خصوصی توجہ مر کوز کرنا ہو گی جس کیلئے جدید ہنر مند فورس تیار کی جانی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ پاکستانی معیشت تجربات کی متحمل نہیں ہو سکتی اس لئے اس سے گریز کیا جانا چاہیے ۔ سب کو سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے اوراچھی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہنا چاہیے ۔