ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہو گئی
کراچی(اے این این)ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہو گئی، ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ممکنہ فائنل میچ روایتی حریف بھارت یا کوریا سے ہو گا۔ایشئن گیمز میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم اور آفیشلز جکارتہ روانہ ہو گئے۔ قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔