نجم سیٹھی نے استعفیٰ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا
ملتان(سپورٹس ڈیسک) نجم سیٹھی نے چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمٰی سنبھالنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر چکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چئیرمین نجم سیٹھی اور تحریک انصاف کے سربراہ و آئندہ وزیراعظم عمران خان کے درمیان شدید سیاسی اختلافات پائے جاتے ہیں۔