پی ٹی آئی کو اداروں کی نجکاری نہیں کرنے دینگے:اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں آکر قومی اداروں کی نجکاری کا خیال دل سے نکال دے۔ پیپلز پارٹی کسی بھی قیمت پر ملکی اداروں کی نجکاری نہیںہونے دے گی۔ پی ٹی آئی حکومت کی راہ میں ہم رکاوٹیں نہیں ڈالنا چاہتے لیکن عوام سے زیادتی کرنے کی اجازت بھی نہیں دیںگے۔