چیف جسٹس کا شاہین ایئر کو ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری کے لیے تجاویز جمع کرانے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف جناب میاں ثاقب نثار نے شاہین ایئر انٹرنیشنل کو حکم دیا ہے کہ وہ سول ایوی ایشن کی ناقص کار کردگی کے حوالے سے اپنے تحفظات عدالت میں جمعہ کروائیں ۔چیف جسٹس نے یہ حکم،سپریم کورٹ آف پاکستان میں،چین میں پھنسے ہوئے شاہین ایئر کے مسافروں کے بارے میں،ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران جاری کیا۔اس موقع پر شاہین ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، احسان صہبائی، نے چیف جسٹس کی کوششوں اور پاکستان کی تباہ حال ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ اداکیا۔شاہین ایئر، سپریم کورٹ آف پاکستان کے تعاون سے، گوانگزو سے لاہور آنے والے پرواز میں تاخیر سے متاثر مسافروں کو معاوضہ ادا کرے گی۔عدالتی کارروائی کے بعداپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، زہیب حسن نے کہا،''عدالتی کارروائی کے دوران شاہین ایئر انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، احسان صہبائی نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری کے لیے اقدامات کریں۔ زوہیب حسن نے مزید کہا ''ہم اس بات کی بھی وضاحت کر نا چاہیے ہیں کہ شاہین ائیر کے سی ای او احسان صہبائی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا اور ہم ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہیں۔