کاروباری ہفتہ کے دوران سرمایہ کاری میں 20ارب 96کروڑ اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہتیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 337.13پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42842.18 پر بند ہوا، سرمایہ میں 20 ارب 96 کروڑ41 لاکھ7ہزار807روپے کا اضافہ ہوا جبکہ خرید و فروخت میں4کروڑ70 لاکھ39ہزار930حصص کی تیزی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں2 ارب95کروڑ41 لاکھ69ہزار105 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دورانتیزی کا رجحان رہا ،نئی حکومت کی تشکیل اور سیاسی استحکام کے باعث سرمایہ کاری میں مثبت رجحان رہااورکاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ کے ایس ای 100انڈیکس میں پیر کے روز 303.61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، منگل کو اسٹاک مارکیٹ میںمندی رہی اورانڈیکس میں48.53 پوائنٹس کی کمی ہوئی، بدھ کے روز مندی کا تسلسل برقرار رہا اورانڈیکس میں28.27پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میںتیزی رہی اور انڈیکس میں192.09پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جمعہ کے روزسرمایہ کاری میں منفیرجحان نظر آیااور انڈیکس میں81.77پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ 100انڈیکس میں مجموعی طور پر337.13پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس 42842.18کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ کے ایس ای 30انڈیکس میں تیزی رہی اورمجموعی طور پر164.03 پوائنٹسکے اضافے سے 21176.18 پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میںمجموعی طور پر70.36پوائنٹس کی تیزی سے 30945.78 رہاجبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران1081.44پوائنٹس کے اضافہ سے 73665.51 پرریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 102.72پوائنٹس کی مندی سے 15582.25 رہا ،تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں 18.62 پوائنٹس کے اضافے سے 20046.60 پرریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میںپیر تاجمعہ مجموعی طور پر 1903کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے926کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 896کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 81کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔