فیصل آباد ،شوابے جرمنی کے تحت سیمینار
کراچی ( پ ر)ڈاکٹر ولمار شوابے جرمنی کی جانب سے گزشتہ روز فیصل آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔شوابے سیمینار کے انعقاد کا مقصد ہومیو پیتھک طریقہء علاج کا فروغ اور عوام اور ڈاکٹرز تک جدید تحقیق اور شوابے کی ہومیوپیتھک ادویات کی اثر انگیزی کی معلومات پہنچانا ہے۔سیمینار میںفیصل آباد ور گرد و نواح سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز، طلباء اور ہومیوپیتھک کے کاروبار سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب کے آغاز میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوستی اور اظہار یکجہتی کے اظہار کیلئے دونوں ملکوں کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ ڈاکٹر بنارس خان اعوان نے سنگل ریمیڈیز اور ڈاکٹر فیصل ارشد نے بایوکیمک نمکیات کے موضوع پر لیکچرز دئیے، تقریب کے آخر میں شوابے جرمنی کے پاکستان میں پارٹنرز ڈاکٹر حمید جنرل ہومیو کے ڈاکٹر انعام الحق اور دارلادویات کے عامر حسین نے تقریب میں آمد پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔