فیروز والہ: 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف فیکٹری ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی خان پور کے نزدیک ایک نجی فیکٹری کے سینکڑوں مزاروں نے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا اور انہوں نے ملز انتظامیہ اور محکمہ لیبر کے افسروں کے خلاف بھی نعرے بازی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ سول انتظامیہ ان سے 12 گھنٹے کام لیکر صرف 12 ہزار روپے تنخواہ دیتی ہے دو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ہماری تنخواہیں ادا نہیں کی گئی عید بھی سر پر ہے ہم نے بھی اپنے بچوں کیلئے کپڑوں اور دیگر اشیاء کا انتظام کرنا ہے اس سلسلے میں محکمہ لیبر کے افسران کو متعدد بار درخواستیں دی گئیں مگر کسی نے بھی اس پر کارروائی نہیں کی۔