بیٹے کی رہائی میں ٹال مٹول،قذافی کی بیوہ نے اقوام متحدہ میں شکایت کردی
طرابلس (صباح نیوز)قذافی کی بیوہ نے بیٹے کی رہائی میں ٹال مٹول پر اقوام متحدہ میں شکایت کر دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے مقتول لیڈرکرنل معمر قذافی کی بیوہ صفیہ فرکاش نے اقوام متحدہ کے جنیوا میں انسانی حقوق ہائی کمشن کو شکایت کی کہ لیبیا کے حکام نے اس کے بیٹے الساعدی القذافی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد سے انکار کردیا ۔قذافی خاندان کے وکیل خالد الزایدی نے بتایاکہ صفیہ فرکاش کی طرف سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو دی گئی درخواست میں لیبیا کی عین زارہ نامی جیل کے میں قید اپنے بیٹے الساعدی القذافی کی فوری رہائی کی اپیل کی۔