امریکی پابندیاں: عراقی وزیراعظم رواں ہفتے ایران اور ترکی کا دورہ کرینگے
بغداد (اے ایف پی) عراقی وزیراعظم حیدر العبادی رواں ہفتے ترکی اور ایران کا دورہ کرینگے۔ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا عبادی منگل کو ترکی اور بدھ کو انقرہ جائیں گے۔ وہ اتحادیوں سے معاشی معاملات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال چاہتے ہیں۔ عراق ایران سے نان ہائیڈرو کاربن مصنوعات درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔