موبائل کمپنیوں سے انٹرنیٹ فیس کم کرائی جائے،سعودی صارفین
ریاض (اے پی پی) سعودی صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ پورے ملک میں موبائل کمپنیاں انٹرنیٹ کے مہنگے پیکیج جاری کئے ہوئے ہیں۔ ہماری دسترس سے باہر ہورہے ہیں۔ صارفین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں صارفین کو انصاف دلائے۔ صارفین کا کہناہے کہ 100سے بڑھ کر 130ریال ،اسی طرح سے 135ریال والے نیٹ پیکیج کی قیمت 150 ریال جبکہ 250والے پیکیج کے نرخ بڑھا کر 275ریال کردیئے گئے ہیں۔