انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد387 ہوگئی
جکارتہ (اے پی پی+اے ایف پی) انڈونیشی جزیرے لومبوک پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں اب 387 ہو گئی ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق آفتوں سے نمٹنے والے قومی ادارے نے بتایا ہے کہ درجنوں افراد بدستور لاپتہ ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پانچ اگست کی شام آیا تھا اور ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ لومبوک جزیرے کے دوردراز کے کئی متاثرہ علاقوں میں امدادی عمل ابھی تک جاری ہے۔ لومبوک ایک مشہور انڈونیشی سیاحتی جزیرہ ہے۔