پرتگال میں جنگلات کے رقبہ میں اضافہ کیلئے منصوبہ تعطل کاشکار
لزبن (نیٹ نیوز) جنگلات میں اضافے کے لئے پرتگال حکومت کا منصوبہ فنڈز کی کمی ے باعث تعطل کاشکارہوگیا ہے۔ انہوں نے متعدد محکموں کے سربراہان سے بات چیت کے بعد یہ اعلان کیا۔ ابھی اس پراجیکٹ پر عملدرآمد نہیں کرسکتے، بعد میں دیکھیں گے۔ یاد رہے چند ماہ قبل اس حوالے سے کام شروع کیا گیا تھا اور حکومت نے بھی سنجیدگی دکھائی تھی لیکن نہ جانے اب معاملہ کیوں آگے بڑھنے کا نام نہیں لے رہا۔