تل ابیب: اسرائیل کو ’’یہودی ریاست‘‘ قرار دینے کے خلاف عرب شہریوں کا احتجاج
تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں عرب شہریوں نے اسرائیل کو ’’یہودی ریاست‘‘ قرار دینے کے خلاف احتجاج کیا۔ یاد رہے اسرائیلی پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ قانون پاس کیا تھا جس کے تحت اسرائیل کو ’’یہودی ریاست‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اسرائیل میں عرب شہریوں کی آبادی 17.5فیصد ہے اور انہیں خدشات ہیں کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک میں اضافہ ہوگا۔ مظاہرین کا کہنا تھا ان کو مساوی حقوق دیئے جائیں۔ مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔