ناصرباغ کے قریب 34سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ پرانی انارکلی کے علاقہ میں 34سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ناصرباغ کے قریب 34سالہ شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے لاش شناخت کے لئے مردہ خانے بھیجوا دی پولیس نے بتایاکہ مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشہ زیادہ مقدار میں کرلینے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق معلو م ہو سکے گے جس کے بعد مزیدکارروائی کی جائے گی