کرپشن میں ملوث محکمہ لوکل گورنمنٹ کا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
فیروزوالہ (نامہ نگار)محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتارشدہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے کلرک حفیظ احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاہے اسے ٹھیکیدارراناقاسم سے مبینہ طورپر 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑاتھا تاہم ملزم حفیظ احمدکا کہناہے کہ اسے پارٹی بازی کی بناء پر اس مقدمہ میں پھنسایا گیاہے مجھے 10ہزار روپے کی رقم اپنی فرم کا اندراج کروانے کی فیس کے طورپر رانا قاسم نے دی تھی۔