ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کے والد انتقال کر گئے
راجہ جنگ (نامہ نگار) رائے محمد طاہر خاں ایڈیشنل آئی جی پنجاب کے و الد رائے محمد اسماعیل 93سال کی عمر میں وفات پا گئے ۔ نماز جنازہ میں آئی جی پنجاب کلیم امام، رانا طاہر ایس ایس پی ، حافظ شوکت ڈی سی جھنگ چوہدری الیاس خاں، چوہدری شہزاد احمد خاں ، ڈی پی او قصور منتظر مہدی ،اراکین پریس کلب قصور سیاسی ،سماجی،مذہبی اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی مرحوم کے صاحبزادگان میں رائے محمد طارق ،رائے محمد طاہر خاں ،رائے محمد یونس خاں اور رائے محمد یوسف خاں شامل ہیں ۔