کاغذات اور نمبر پلیٹ کے بغیر 1753موٹرسائیکل بند کر گئیں
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول نے صوبہ بھر میں کاغذات اور نمبر پلیٹ کے بغیر 1753موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لے لیں اسلحہ، منشیات ،غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے جرم میں42مقدمات درج کر دئیے گئے معلوم ہو ا ہے کہ جنرل ہولڈاپ کے دوران غفلت لاپروائی سے گاڑی چلانے کے جرم میں29 ،منشیات رکھنے کے جرم میں05 ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 05 مقدمات، نو سر بازی کے جرم میں02اور غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے کے جرم میں01 مقدمہ درج کیا گیا پٹرولنگ پولیس نے6 اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔