موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے 2افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
پیرمحل(نامہ نگار)موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے 2افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 728گ ب کے اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی موٹر سائیکلوں پر جعلی نمبرپلیٹ لگا کر گھومنے والے 2افراد محمد اسلم ولد لعل سکنہ چیچہ وطنی اور محمد مقبول سکنہ موضع ممڑ کو حراست میں لیکر مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمات کا اندراج کروادیا۔