چھت سے گزرنے والے ہائی وولٹیج تار سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چھت سے گزرنے والے گیارہ سو کے وی کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈھڈی والا حسن پورہ میں گیارہ سو کے وی کے تار چھتوں کے بالکل قریب سے گزر رہے ہیں۔ گزشتہ روز 49سالہ بشیر احمد کسی کام کے سلسلہ میں چھت پر گیا تو گیارہ سو کے وی کے تاروں سے اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور اس کی حالت غیر ہو گئی۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔