مکرمی! تعلیم جیسی نعمت کی بدولت ہی انسان آج ترقی کے نئے نئے راستے تلاش کر رہا ہے۔ انسان کی تخلیق کا اصل مقصد ہی غور و فکر کرنا ہے۔ جس ملک کا طبقہ جتنا زیادہ تعلیم یافتہ ہو گا اس ملک کی معیشت اتنی ہی بہتر ہو گی اور وہ ملک ترقی کی دوڑ میں اتنا ہی آگے ہو گا۔ بچے جو کہ ملک کا اہم سرمایہ ہیں۔ ان کی تعلیم و تربیت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر بڑے شہروں کی بات کی جائے تو وہاں تو تعلیم کے بہت سے مراکز قائم ہیں مگر گاﺅں جہاں تعلیمی سہولت نہ ہونے کے برابر دی جاتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنا ہر ایک پر لازم ہے۔ حکومت کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی امتیاز نہیں کرنا چاہئے۔ حکومت سے التماس ہے کہ گاﺅں میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جائے اور تعلیمی نظام کو بہتر بنائے اور کتابوں سے لے کر یونیفارم تک ہر بنیادی سہولت دی جائے۔ (رابعہ اجمل لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024