پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان اختلافات جاری
پشاور(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سابق وزیرتعلیم محمد عاطف خان کے درمیان اختلافات تاحال جاری ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے نامزد امیدوار محمود خان اور عاطف خان کی گزشتہ روز بنی گالا میں ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلی کے پی پر عاطف خان نے پارٹی چیئرمین عمران خان کا فیصلہ تسلیم کرلیاعاطف خان کے قریبی رشتے دار اور سابق سینئر وزیر شہرام ترکئی کے مطابق عمران خان اور محمود خان سے گزشتہ روز میری اور عاطف خان کی ملاقات ہوئی تاہم ہماری پرویز خٹک سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور محمود خان کو بتاچکے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، وزارت اعلی کے معاملے پر عمران خان کا ہر فیصلہ قبول کریں گے، پارٹی میں گروپ بندیوں کے قائل نہیں ہیں، ہم پر واضح کیا گیا کہ محمود خان عمران خان کا امیدوارہے کسی اور کا نہیں، معاملات طے ہوچکے ہیں جس نے وفاق میں جانا تھا چلاگیا۔شہرام ترکئی کا کہنا تھاکہ پرویز خٹک کے ساتھ 5 سال ڈٹ کرکام کیا، ثابت کیا کہ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں۔
اختلافات جاری