احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کیس کے ملزم ایاز نیازی کو گرفتار کرا دیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کیس میں ملوث ایاز خان نیازی کو گرفتار کرا دیا۔ ایاز خان نیازی پر این آئی سی ایل میں 1065 ملین روپے کرپشن کا الزام ہے،عدالت نے گزشتہ سماعت پر ضمانتیں جمع کرانے والوں کے مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب پراسکیوٹر کے مطابق ملزم نے 2009ء میں این آئی سی ایل کیلئے 20کنال کا کمرشل پلاٹ انتہائی مہنگے داموں خریدا۔ ایئر پورٹ کے قریب 53ملین کے حساب سے اراضی خریدی گئی۔جس کی مارکیٹ ویلیو انتہائی کم تھی۔ ملزم نے 1065ملین روپے کا پلاٹ خرید کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ احتساب عدالت کے جج نے فواد حسن فواد کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کرانے کی ہدایات دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ احتساب عدالت کے جج نے آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں ملوث نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو باقاعدگی سے طبی معائنہ کروانے کی ہدایات کر دیں، عدالت نے ڈی جی نیب پنجاب کو ہدایت کی کہ ملزم کے علاج میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔
ایاز نیازی