کوٹ اسلام: گھر کی دیوار گرنے سے ماں بیٹا دب کر جاں بحق
کوٹ اسلام(نامہ نگار)کوٹ اسلام کے نواحی چک23گھگھ کے رہائشی احمد بخش کھوکھر کی بیوی کنیزاں بی بی اور بیٹا اظہر عباس گذشتہ روز گھر کی دیوار مرمت کے لئے گرارہے تھے کہ اچانک ساتھ والی دیوار بھی دھچکا لگنے سے زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجہ ماں بیٹا دونوں دیوارتلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ گھر میںموجود نسیم بی بی زوجہ اظہر اور شمیم مائی زوجہ صفدرشدید زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جاں بحق ہونے والے ماں بیٹے کی نمازجنازہ ادا کردی گئی جس میں علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جاں بحق ہونے والوں کے دعائے مغفرت کی۔