ممتاز ماہر معاشیات رزاق دائود وزیراعظم کے مشیر ہوں گے
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممتاز ماہر معاشیات عبدالرزاق دائود کو اپنی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی انہیں وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائے گا عبدالرزاق دائود صنعت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور تجارتی امور پر وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔