ترقیاتی کاموں کی بر وقت تکمیل کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں، اظہار الدین
کراچی( اسٹاف رپورٹر )جشن آزادی سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے یوسی 15 میں جاری سی سی فلورنگ کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین اور بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو ٹائم فریم میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ معیاری میٹریل کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی خصوصا جشن آزادی کے حوالے سے جاری کاموں کی برق رفتاری سے تکمیل کیلئے تمام افسران و عملہ جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنائیں جبکہ وائس چیئرمین نے یونین کونسل میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔