پاکستانیز ہیروز آرگنائزیشن کی جشن آزادی تقریبات آج شروع ہونگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ ایس ایم سبطین نقوی کی صدارت میں ایوان آرگنائزیشن میں ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر اختر ہاشمی ، میڈم شہناز الہدیٰ، سید ذوالفقار حسین شاہ، محمد عارف قادری، سید ریاض حیدر، ایم اے خان نعیم، حامد خان غوری، سید منور رحسین، سید راشدعلی، ارشد علی خان، سید شاہ زیب حسن، میڈم سیدہ زوار فاطمہ، اسما کرن، ڈاکٹر شہلا کنول، سید عاصم عباس، سید بختاور حسین خادم اور دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری سید محمد سبطین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرگنائزیشن نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منارہی ہے اور اس سال بھی 3روزہ تقریبات کا آغاز آج اتوار 12 اگست سے مقامی ہال میں منعقد ہوگا۔