گرین وچ یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقریب
کراچی (خصوصی رپورٹر) گرین وچ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں جشن آزادی کی تقریبات کاانعقاد یکا گیا جس میں والدین ‘ اساتذہ ‘صنعتکار ‘ سماجی شخصیات‘ سفارت کار اور طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ وائس چانسلر سیمامغل نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا آغاز کیا بعدازاں شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا ۔ جشن آزادی کی تقریبات میں طلبہ نے ملی نغمہ ‘ یوم آزادی کی اہمیت پر تقاریرۃ ٹیبلو‘ کوئز مقابلے اور تھیڑ کے ذریعے آزادی جیسی نعمت پر روشنی ڈالی ۔ نمایاں مقررین نے تحریک آزادی کے دوران جدوجہد اور قربانیوں کا ذکر کیا۔