جامعہ اردو میں ڈاکٹر الطاف حسین کی وی سی تعیناتی سے انتظامی بحران ختم ہو گا‘ اکبر خان
کراچی (خصوصی رپورٹر) غیر تدریسی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر اکبر خان نے عبدالحق کیمپس کے رہنمائوں کی جانب سے ڈاکٹر الطاف حسین کی بحثیت شیخ الجامعہ تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جامعہ اردو 2013 سے جاری انتظامی بحران ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر الطاف حسین نے جامعہ میں قائم مقام وائس چانسلر کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دیے‘ غیر تدریسی ملازمین کے دیر ینہ مطالبات تسلیم کئے۔ ڈاکٹر الطاف حسین کی تعیناتی سے جامعہ اردو ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔ امیدہے جامعہ میں تمام فیصلے بغیر کسی دبائو کے میرٹ پر کئے جائیں گے۔