نبی کریم ؐکی شان اقدس میں کوئی گستاخی قبول نہیں،علامہ اورنگزیب
کراچی(خصوصی رپورٹر) مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے مرکزاہلسنّت میںجشن آزادی تقریبات کی تیاریوںکے سلسلے میںمنعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف دنیاامن امن کی دہائی دیتی پھررہی ہے اوراس کیلئے عالمی سطح پرمختلف تقریبات کاانعقادبھی زوروںپرہیں،ایسے حالات میںہالینڈکے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دنیاکی سب سے مقدس ترین ہستی محسن انسانیت نبی آخرالزماںحضرت محمدعربیؐکی شان اقدس کی گستاخی پرمبنی خاکوںکی اشاعت کااعلان امن عالم کوتہہ وبالاکرنے کی خطرناک سازش اورناقابل برداشت فعل ہے،مسلمانان عالم ایسی کوئی بھی سازش کسی بھی صورت برداشت نہیںکرے گی،اس حساس مسئلے پراقوام متحدہ،اوآئی سی اورحکومت پاکستان فوری طورپرایکشن لیتے ہوئے اس گستاخانہ