اردو باغ میں پرچم کشائی اور شجر کاری
کراچی( خصوصی رپورٹر) انجمن ترقی اردو پاکستان کی نئی عمارت اردو باغ میں 14 اگست کو 71 واں یوم آزادی شایان شان طور پر منانے کااہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر عمارت کو سبز روشنی سے سجایا جائے گا۔ صبح گیارہ بجے پرچم کشائی اور شجر کاری کی جائے گی انجمن کے صدر ذوالقرنین جمیل مشیر علمی و ادبی امور پروفیسر سحر انصاری، اراکین مجلس نظم ا واجد جواد، زاہدہ حنا ، سید عابد رضوی ، امینہ سید مدیران ڈاکٹر رئوف پاریکھ، ڈاکٹر رخسانہ صبا، تعمیراتی کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر اکرام الحق شوق ، حیات رضوی امروہوی، احمد حسین صدیقی ، شوکت علی زیدی، سید علی خرم اور عاملین انجمن بطور میزبان شجر کاری میں حصہ لیں گے۔