نظریہ پاکستان فائونڈیشن کے تحت ’’ملی نغموں‘‘ کے مقابلے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نظریہ پاکستان فائونڈیشن اور محکمہ تعلیم کے تحت سرکاری اسکولوں کے بچوں کے درمیان’’ملی نغموں‘‘ کے مقابلے میجر ضیاء الدین اسکول ناظم آباد نمبر2 میں صبح9بجے 13اگست کوہونگے ۔جس میں کراچی کے 6 اضلاح کے طلبہ وطالبات شرکت کریں گے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سیف الرحمن (میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی) ہوںگے۔تقریب میںنظریہ پاکستان فاونڈیشن سندھ کے صدر میاں عبدالمجید ،طارق سعود اور محکمہ تعلیم کے افسران شرکت کریںگے ۔