لارڈز ٹیسٹ ووکس کی سنچری میزبان ٹیم پوزیشن مستحکم
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کے آل رائونڈر ارکس اور وکٹ کیپر برسٹو کی شاندار اور ذمہ دارانہ اننگ کی بدولت میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 357 رنز بنا کر 250 کی برتری حاصل کر کے لارڈز ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم بنائی۔ پہلے اور دوسرے روز بارش سے متاثرہ میچ کے تیسر, روز انگلینڈ نے بھارت کی پہلی اننگ کے اسکور 107 رنز کے جواب میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد وکٹ کیپر برسٹو اور آل رائونڈر ووکس نے اپنی شاندار بیٹنگ سے ہوم ٹیم کو پچھاڑ دیا۔ اوپنرز کک اور جنگنز بالرتیب 21 اور 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کپتان روٹ سنبھل نہ سکا اس نے صرف 19 رنز اسکور کئے‘ پوپے نے 28 رنز کا اضافہ کیا۔ 4 وکٹوں کے نقصان پر انگلینڈ کا اسکور 89 پر پہنچا تو برسٹو نے ایک ہینڈ سنبھالتے ہوئے اپنی ٹیم کے اسکور میں اضافہ کرنا شروع کیا اس دوران بٹلر 24 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو برسٹو اور ووکس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں اپنی ٹیم کا اسکور 320 تک پہنچایا۔ اس موقع پر برسٹو بدقسمتی سے 93 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے جبکہ ووکس نے 17 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ووکس 120 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ کرن 22 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔میچ کے آخری لمحات میں انگلش بیٹسمینوں خاص طور پر بریسٹو اور ووکس نے حریف ٹیم کے بالروں کی کھل کر دھنائی کی ۔ ایک بھی بالران دونوں بیٹسمینوں کو رنز بٹورنے سے روک نہ سکا ۔ میچ کا تیسرا دن کم روشنی کی وجہ سے قبل از وقت ختم کردیا گیا ۔