چین میں ایک پاور اسٹیشن میں ہائی پریشر اسٹیم پائپ پھٹنے کی وجہ سے 21 افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ملک کے وسطی حصے کے ایک شہر ڈانیانگ میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چین میں صنعتی حادثات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ایک برس قبل مشرقی شہر تیانجن میں واقع ایک کیمیکل کے گودام میں دھماکوں کے سبب 173 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024