قومی کرکٹر خالد لطیف کی والدہ انتقال کر گئیں
کراچی، کابل (نوائے وقت رپورٹ) قومی کرکٹر خالد لطیف کی والدہ انتقال کر گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خالد لطیف افغانستان میں ہیں اور سرحدی پابندی کے باعث واپسی میں مشکلات ہیں۔ کرکٹ خالد لطیف نے اپیل کی ہے کہ وطن واپس آنا چاہتا ہوں حکومت پاکستان مدد کرے۔ کرکٹر خالد لطیف لیگ کھیلنے افغانستان گئے ہیں۔