ایران کے ساتھ گیس معاہدے میں ترمیم کےلئے مذاکراتی عمل جاری
اسلام آباد (خبر نگار) ایران کے ساتھ گیس کی فروخت اور خریداری سے متعلق معاہدے میں ترمیم کے لئے مذاکراتی عمل جاری ہے۔ معاملات کو جلد حتمی شکل دیدی جائیگی۔ وزارت پٹرولیم، قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں معاہدے میں ترمیم کا ایک مسودہ ایران کے سپرد کیا گیا ہے۔ ایران سے 56انچ قطر کی گیس پائپ لائن بچھائی جائیگی جس سے پاکستان کو 750ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی۔ ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔