حکومت پاکستان کی راہداری منصوبہ کی کاروباری ضروریات پوری کرنے کیلئے تیارہیں: پروفیسر باب ویلر
لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین پروفیسر باب ویلر نے کہا ہے کہ پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری کے تحت 46 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ یو ایم ٹی کا بزنس سکول حکومت پاکستان کے سی پی ای سی منصوبے کی تمام کاروباری ضروریات پوری کرنے کیلئے تیار ہے اور اس پراجیکٹ پر کام کرنے کیلئے ماہرین تیار کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری کی وجہ سے منیجر اکا¶نٹس اور معاشی ماہرین کی ملازمتوں کی اچھی تعداد پیدا ہو گی لاہور کراچی اسلام آباد پشاور فیصل آباد ملتان سمیت پاکستان کے تمام شہروں کو راہداری منصوبے سے فائدہ ہوگا۔